ٹیسلا نے 2 ماہ میں 1000 افراد کو ملازمت دی

کمپنی 2020ء میں 5 لاکھ گاڑیوں کی فراہمی کے لیے تمام تر کوششیں کر رہی ہے

ایسے مشکل وقت میں جب دنیا بھر میں کرونا کے باعث کئی افراد ملازمتوں سے محروم ہو گئے ہیں ٹیسلا نے 2 ماہ میں 1000 افراد کو ملازمت دی ہے۔

گاڑیاں بنانے والا ادارہ ٹیسلا وہ واحد کمپنی ہے جو لوگوں کو ملازمتیں فراہم کررہی ہے۔

کیلیفورنیا میں مقیم کمپنی نے اپنی فروخت اور خدمات کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے لیے 2 ماہ کے دوران تقریباً 1000 سے زیادہ افراد کو ملازمت دی ہے۔

ٹیسلا شمالی امریکہ میں واقع ہے۔ ٹیسلا کا ہدف ہے کہ عالمی سطح پر سڑکوں پر زیادہ سے زیادہ اُس کی گاڑیاں ہوں۔ جس کی تکمیل کے لیے پارٹ ٹائم ملازمین سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بی ایم ڈبلیو کی بائیکس اب پاکستان میں بھی فروخت ہوں گی

ٹیسلا میں بیشتر لوگ پارٹ ٹائم ملازم ہیں۔ یہ اقدام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کمپنی اپنے اخراجات میں بچت کررہی ہے۔

ایس اینڈ پی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کی فروخت میں 15 ارب ڈالرز تک کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارے کے سی ای او ایلون مسک امیر ترین شخصیات کی فہرست میں مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بننے کو تیار ہیں۔

ٹیسلا کیا ہے

  برقی گاڑیوں، توانائی کی پیداوار اوراسٹوریج سسٹم کے ڈیزائن کی تیاری اورفروخت میں مصروف ہے۔

یہ گاڑیوں کے لیے سروس سینٹر، چارجنگ اسٹیشن اور سیلف ڈرائیونگ کی سہولیات بھی فراہم کرتا ہے۔

کمپنی جن طبقات میں کام کرتی ہے ان میں آٹوموٹیوو، انرجی جنریشن اور اسٹوریج شامل ہے۔

آٹوموٹیوو میں برقی گاڑیوں کے ڈیزائن، ترقی، تیاری اور فروخت شامل ہیں۔

 جبکہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والی مصنوعات بھی ادارہ تیار کرتا ہے۔ اُس سے گھریلوں اورکمرشل صارفین کی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔

اس کمپنی کا آغاز جیفری بی اسٹرابیل، ایلون مسک، مارٹن ایبر ہارڈ، اور مارک ٹارپیننگ نے یکم جولائی 2003ء میں کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر