فیصل واؤڈا کی گالیوں پر منصور علی خان کا دلیل سے جواب

صحافی منصور علی خان نے ایک وی لاگ میں سینیٹر فیصل واؤڈا کی غلط بیانی کو بے نقاب کیا تھا جس پر فیصل واؤڈا نے انہیں ٹویٹ کے ذریعے مغلظات بک دیں۔

صحافی منصور علی خان نے ایک وی لاگ میں سینیٹر فیصل واؤڈا کی غلط بیانی کو بے نقاب کیا تھا جس پر فیصل واؤڈا نے انہیں ٹویٹ کے ذریعے مغلظات بک دیں۔

منصور علی خان نے اپنے ویڈیو لاگ میں بتایا تھا کہ فیصل واؤڈا کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تنظیم سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔

فیصل واؤڈا نے سما ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ندیم ملک کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ ہونے والے پہلے معاہدے کے متعلق وزیراعظم لاعلم تھے۔

منصور علی خان نے گزشتہ روز شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں مدعو وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کی ویڈیو بھی اپنے وی لاگ میں شامل کی جس میں شیخ رشید یہ کہہ رہے ہیں کہ کالعدم تنظیم کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تحریری کاپی وزیراعظم عمران خان اور ان کے ملٹری سیکرٹری نے دیکھی اور اس کی منظوری دی جس کے بعد وہ معاہدہ عمل میں آیا۔

منصور خان نے ڈان اخبار کی اس خبر کا بھی حوالہ دیا جس میں وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا بیان شامل تھا، نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان سے بذریعہ فون کالعدم تنظیم سے ملاقات کے ایجنڈے کے حوالے سے بات کی۔

دو وفاقی وزرا کے بیان کو اپنے وی لاگ کا حصہ بنا کر دلیل کے ساتھ بات کرنے والے منصور علی خان کو پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے گالیاں دیں۔

یہ وہی فیصل واؤڈا ہیں جو آئے دن اپنی لغو حرکتوں کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے لیے مسئلے کھڑے کرتے رہتے ہیں۔

ایک بار نجی ٹی وی کے پروگرام میں فیصل واؤڈا ناجانے کس دُھن میں تھے کہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیبل پر بوٹ رکھ دئیے۔

پارٹی قیادت کو سینیٹر فیصل واؤڈا کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنی چاہیے تاکہ وہ آئندہ کسی بھی شخص کے خلاف ہتک آمیز رویہ اپنانے سے باز رہیں۔

 

متعلقہ تحاریر