اداکارہ منال خان کی گرم پانیوں میں نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل
منال خان نے گزشتہ دنوں اپنی سہاگ رات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جس پر انہیں مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مالدیپ میں اپنے سہاگ رات کی بولڈ تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنے والی معروف اداکارہ منال خان نے ایک بار پھر بولڈ ویڈیو کی شوٹ کےلیے خود کو گرم پانیوں میں اتار لیا۔
حال ہی میں منال خان نے اپنی سہاگ رات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ بغیر آستین کے ٹاپس پہنے ہوئے نظر آئیں تھیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیے
سالگرہ مبارک ہو! شاہ رخ خان 56 برس کے ہوگئے
ترکی میں منعقدہ آئی پی پی اے ایوارڈز میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت
منال خان نے جیسے ہی اپنی نئی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تو انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ بےشرمی ہے یار ۔ ایک انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ آپ پر پاکستان میں پابندی لگی چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا ہے لگتا ہے باہر جاکر مذہب بھی تبدیل کرلیا ہے۔ ایک انسٹاگرام صارف نے یہاں تک لکھ دیا ہے کہ پہلے کچھ پہن تو لو۔
ایک انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ آپ کیسے اتنے گندے کپڑے پہن سکتی ہیں۔
گزشتہ دنوں منال خان نے اپنے ایک دوست کے ساتھ لائیو چٹ چیٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بے عیب جلد کی خوبصورتی راز بتایا تھا کہ میں بہت زیادہ پانی کا استعمال کرتی ہوں۔ منال خان کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف پانی زیادہ پیتی ہیں بلکہ وہ کافی اور تازہ جوسز بھی بہت شوق سے پیتی ہیں۔
منال خان کا کہنا تھا کہ وہ شہد ، پودینے اور لیموں کو پانی بھی بہت زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ کچھ نہیں کررہی ہوتی تو صرف پانی پی رہی ہوتی ہیں۔