ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:افغانستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے 21ویں میچ میں محمد نبی نے ٹاس جیتا اور انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اہم ترین میچ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سپر 12 مرحلے کے 21ویں میچ میں محمد نبی نے ٹاس جیتا اور انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی

بھارت کی سیمی فائنل کی امیدیں فی الحال ایک دھاگے سے جڑی ہوئی ہیں اور اسے ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے افغانستان کو ہرانا لازمی ہوگا۔

مین ان بلیو کو پہلے دو سپر 12 مرحلےکے میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں لگاتار دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسکواڈز:

بھارت: روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی (کپتان)، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، بھونیشور کمار، محمد شامی، جسپریت بمراہ، راہول چاہر، شاردول ٹھاکر، ایشان کشن، ورون چکرا ورتھی۔

افغانستان: حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد، رحمن اللہ گرباز، نجیب اللہ زدران، محمد نبی (کپتان)، گلبدین نائب، راشد خان، کریم جنت، حامد حسن، نوین الحق، مجیب الرحمان، عثمان غنی، حشمت اللہ شاہدی ، فرید احمد، شرف الدین اشرف۔

متعلقہ تحاریر