اسکوئیڈ گیم 80ممالک میں نیٹ فلکس کی نمبر ون سیریز بن گئی
دنیا بھر میں ویب سیریز کے ناظرین کی تعداد 11کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی،ہدایت کار کی دوسرا سیزن لانے کی تیاری
نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ سیریز اسکوئیڈ گیم نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑدیے۔ اسکوئیڈ گیم 80ممالک میں نیٹ فلکس کی نمبر ون سیریز بن گئی جبکہ دنیا بھر میں اس کے ناظرین کی تعداد 11 کروڑ 10لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ویب سیریز کے مصنف اور ہدایت کار ہانگ ڈانگ ہیوک نے دوسرے سیزن کی منصوبہ بندی شروع کردی۔
جنوبی کوریا میں فلمائی گئی یہ سیریز نو اقساط پر مشتمل ہے۔ اس سنسنی خیز ڈرامہ سیریز میں قرض میں ڈوبے لوگوں کو3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جیتنے کا لالچ دے کر بچوں کے کھیل کھلائے جاتے ہیں اور ہارنے والے کو گولی مار دی جاتی ہے۔
‘Squid Game’ has hit number one on Netflix in 80 countries and has been seen by an estimated 111 million viewers. ‘I’m going to go ahead and say there will be a second season but as for when I cannot tell you now,’ writer/director Hwang Dong-hyuk said pic.twitter.com/EjGN0enu6f
— Reuters (@Reuters) November 9, 2021
جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے فلم کے مصنف اور ہدایت کار وانگ ڈونگ ہیوک کہتےہیں اسکوئیڈ گیم کا دوسرا سیزن آئے گا لیکن کب آئے گا وہ اس سے متعلق کچھ نہیں بتاسکتے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسکوئیڈ گیم کے سیزن 2 سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ سیزن 2 کی بنیادی اسٹوری لائن اور وسیع منصوبہ میرے دماغ میں موجود ہے، ہم ابھی ذہن سازی کے مرحلے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ جتنی بڑی کامیابی ہے، مجھے لگ بھگ ایسا لگتا ہے کہ دوسرا سیزن بنانا بے مقصد نہیں ہو گا لیکن ساتھ ہی مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ اگر میں دوسرا سیزن نہیں لایا تو کچھ پرستار میرا تعاقب کریں گے۔انہوں نے کہا ہم دوسرے سیزن کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن وہ کب آئے گا یہ نہیں بتایا جاسکتا۔