تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین پر ملیر کورٹ میں وکلا کا بہیمانہ تشدد
لیلیٰ پروین کے بھائی نے ان کے سابق شوہر پر 65لاکھ کا چیک باؤنس ہونے پر مقدمہ درج کروایا تھا،پی ٹی آئی رہنماتشدد سے بیہوش ہوگئیں
کراچی کی ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں وکلا گردی۔ تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین کو سابق شوہر نے وکلا کے ساتھ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ملیر پولیس نے خاتون کے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سینئر صحافی اسد کھرل نے اپنے ٹوئٹ میں دو وڈیوز شیئر کی ہیں۔ایک وڈیو میں وکلا کو لیلیٰ پروین کو کمرے میں بند کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
قصور میں زیرحراست ملزمہ پر تشدد، سب انسپیکٹر اور لیڈی کانسٹیبل فارغ
کراچی میں ایک ہفتے میں آتشزدگی کا چوتھا بڑا واقعہ، 100 خاندان بے گھر
دوسری وڈیو میں تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا ہے کہ انہوں نے وکیل علی حسنین کے خلاف کیس فائل کررکھا ہے۔پیشی پر عدالت گئی تو علی حسنین نے پہلے سے وکلا کو جمع کررکھا تھا۔
خاتون نے بتایا میرے بھائی کا چیک باؤنس ہوگیا تھا ، ہم اپنے وکیل کے ہمراہ انصاف اوراپنا آئینی حق لینے ملیر کورٹ گئے تھے لیکن وہاں علی حسنین اور اس کے ساتھی وکلا نے میری انتہائی بے حرمتی اورگالم گلوچ کی،مجھے اور میرے بھائی کو اتنی بری طرح مارا گیا کہ میں بیہوش ہوگئی۔
&
ملیر کورٹ
وکیل کے خلاف چیک باونس ہونے کا مقدمہ کیوں درج کروایا
ساتھی وکیلوں کا سرعام مدعی اور تحریک انصاف کی رہنما لیلی پروین پر تشدد
میرے بھائی نے 65 لاکھ کا چیک باونس ہونے پر سابق شوہر ایڈووکیٹ حسنین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا،
pic.twitter.com/jkFYqmXy57— Faryaad khan 🇵🇰 (@iam_Faryaad) November 22, 2021
nbsp;
فریاد خان نامی ٹوئٹر ہینڈل کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما لیلی پروین کے بھائی نے 65 لاکھ کا چیک باونس ہونے پر ان کے سابق شوہر ایڈووکیٹ حسنین کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
خاتون پر تشدد کیخلاف سوشل میڈیا صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیرکانفرنس کے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے اورگنائزر اور تقریروں والوں کو یہ دکھائو کہ اس وجہ سے تمہاری جوڈیشری 126 نمبر پر ہے لعنتیوں تم لوگ کیا انصاف دلائو گے نہتی عورت پر ہاتھ اٹھاتے ہو یہ ہاتھ مریم پر اٹھا کر دکھاؤ
— Suaad Hashmat (@SuaadHashmat) November 22, 2021
عاصمہ جہانگیر کا دن منانے والے نام نہاد وکلاء، بار کونسل، ججز اور سیاسی رنگ باز صحافی کہاں ہیں ان کو یہ کیوں نظر نہیں آیا.
— Saleem (@005_saleem) November 23, 2021
ملیر سٹی پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما لیلیٰ پروین اور ان کے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے ،اسلحہ دکھا کر دھمکیاں دینے اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔مدعیہ مقدمہ نے سابق شوہر سمیت نصف درجن سے زائد نامزد و دیگر نامعلوم صورت شناس افراد کو نامزد کرایا ہے۔
جن وکیلوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری یہ ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق عدالتوں میں دلائل پیش کریں وہ غنڈہ گردی سے سائلوں کو عدالتوں کے احاطوں میں دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں ایسی وکلا گردی پر ان کے لائسنس تا حیات کے لئے منسوخ کردینے چاہیے سندھ بار فوری ایکشن لے pic.twitter.com/uFanS2Ytnf
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) November 23, 2021
وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کے صاحبزادی اور وکیل ایمان زینب مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جن وکیلوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داری یہ ہے کہ وہ قانون اور آئین کے مطابق عدالتوں میں دلائل پیش کریں وہ غنڈہ گردی سے سائلوں کو عدالتوں کے احاطوں میں دہشت گردی کا نشانہ بناتے ہیں ایسی وکلا گردی پر ان کے لائسنس تا حیات کے لئے منسوخ کردینے چاہیے سندھ بار فوری ایکشن لے۔