سلمان خان کی مداحوں سے تھیٹروں میں پٹاخے نہ پھوڑنے کی درخواست

کورونا وبا کے بعد اداکار سلمان خان کی پہلی فلم سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔

اداکار سلمان خان نے اپنی تازہ ترین فلم ‘انتم’ کی نمائش کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ سینما گھروں کے اندر پٹاخے پھوڑنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

26 نومبر کو ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ‘انتم: دی فائنل ٹروتھ’ کو مثبت ریویو ملا اور مداحوں کی جانب سے فلم کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے تاہم شائقین کی جانب سے کچھ زیادہ جذبادیت دکھائی جارہی ہے اور فلم کے شو کے دوران سینما گھروں کے اندر اسکرین کے سامنے پٹاخے پھوڑے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

 

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف ایکٹر سلمان خان

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا صحافیوں کے ایک ہی طرح سوالات سے بیزار

میشا شفیع پاکستانی عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتی دبئی میں کانسرٹ کریں گی

نے ہفتے کی رات ایک اپیل جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ تھیٹر کے اندر پٹاخے نہ پھوڑیں۔ اداکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تھیٹر کی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا ہےکہ "میری تمام پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ پٹاخے آڈیٹوریم کے اندر نہ لے کر جائیں کیونکہ اس سے آگ لگنے کا اندیشہ ہوسکتا ہے، جس سے آپ کی اور دوسروں کی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ میری تھیٹر مالکان سے درخواست ہے کہ وہ پٹاخے سینما کے اندر نہ لے جانے دیں اور سیکورٹی کو بھی پٹاخے لے جانے والوں کو روکنا چاہیے۔ انہیں انٹری پوائنٹ پر ایسا کرنے سے روکیں۔ فلم کا ہر طرح سے لطف اٹھائیں لیکن براہ کرم اس سے گریز کریں۔ میری تمام مداحوں سے یہ پھر درخواست ہے ۔۔۔ شکریہ۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

کورونا وبا کے بعد انڈیا میں سینما گھر اب اب آہستہ آہستہ آباد ہونے شروع ہو گئے ہیں ، فلمی شائقین کی جانب سے سلمان خان کی فلم ریلیز ہونے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسی جوش کے دوران کچھ من چلوں نے تھیٹرز کے اندر ہی پٹاخے پھوڑنے شروع کردیے جیسے ہی پردہ اسکرین پر سلمان خان آئے۔

فلم "انتم” کی ڈائریکشن اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر نے دی ہے۔ فلم کے شوٹنگ کے دوران ہی مہیش منجریکر کی کینسر سے علاج کی سرجری بھی ہوئی تھی ۔

فلم میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہیما مکوانہ ادا کررہی ہیں جنہوں نے ٹی وی شو ‘سپنے سوہنے لڑکپن کے’ سے شہرت حاصل کی ۔ وہ ‘بالیکا وڈھو’ اور ‘ملی جب ہم تم’ جیسے شوز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر