پی ایس ایل 7 طےشدہ تاریخ سے ملتوی ہونے کا امکان

پلیئرز کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن، ٹریڈنگ اور رٹینشن سمیت باقی معاملات سست روی کا شکار ہیں، ٹورنامنٹ وقت پر شروع نہیں ہوسکے گا۔

پی ایس ایل ایڈیشن 7 میں پلیئرز کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن، ٹریڈنگ اور رٹینشن سمیت باقی معاملات سست روی کا شکار ہیں اور مقررہ وقت پر نہ ہونے سے ٹورنامنٹ کا انعقاد خطرے میں ہے۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے سب معاملات غیر ضروری التوا کا شکار ہیں، ڈرافٹنگ کے لیے پلیئرز کی رجسٹریشن مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کریم بینزیما ساتھی فٹبالر کو بذریعہ سیکس ٹیپ بلیک میل کرنے کے مرتکب قرار

سابق برطانوی کھلاڑی مائیکل اوون پاکستان فٹبال لیگ کے سفیر مقرر

دوسری طرف کرکٹرز کی ٹریڈنگ اور رٹینشن کے عمل کا بھی آغاز ہونا ہے جو کہ اب تک نہیں ہو سکا ہے۔

پی ایل ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 سے 10 دسمبر کا شیڈول طے کیا گیا تھا لیکن اب نئی تاریخوں کے مطابق 14 اور 15 دسمبر کو ڈرافٹنگ کی جائے گی۔

علاوہ ازیں کرکٹ ایونٹ شروع کرنے کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز ہوئی تھی لیکن اب کراچی میں پی ایس ایل ایڈیشن 7 تین سے چار دن بعد شروع ہوگا۔

اطلاعات کے مطابق ایک غیر ملکی کرکٹ لیگ سے پی ایس ایل کا شیڈول متصادم ہونے کی وجہ سے پلیئرز کی رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ تحاریر