سکھر سمیت سندھ بھر میں یوم ثقافت جوش و جذبے سےمنایا جارہا ہے

سیاسی ، سماجی اور سندھ کے قوم پرست لیڈروں کا کہنا ہے کہ سندھ ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔

سندھ کے مختلف اضلاع کی طرح سکھر میں بھی یوم ثقافت سندھ جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ سماجی اور سیاسی تنظیموں کی جانب سے شہر بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

سکھر شہر کی مختلف شاہراوں پر سندھی ٹوپی اور اجرکوں کے بڑے بڑے اسٹال لگے ہوئے ۔ یوم ثقافت منانے کے ساتھ ساتھ سندھی ٹوپی ، اجرک ، ملبوسات کی خریداری بھی عروج ہے ۔ کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اجرک پر بنائے گئے ماسک کی خریداری بھی زور و شور سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلز اسکوائر فوڈ اسٹریٹ تفریح اور لذیز کھانوں کا حسین امتزاج

سیالکوٹ کی کاروباری شخصیات نے غیرملکی شہری کے قتل کی مذمت کردی

سندھ کی ثقافت کا اجاگر اور لوگوں میں سندھ کے کلچر کو فروغ دینے کے حوالے سے سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی سندھی ٹوپی اجرک ڈے کو منایا جارہا ہے اور شہریوں کو جذبہ دیدنی ہے۔

بچے ، نوجوان ، بڑھے اور خواتین سبھی یوم ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔ شہر بھر کی مختلف شاہراہوں سے یوم ثقافت کو منانے کے حوالے سے ریلیاں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلیوں میں ملی نغموں کی گوج نے نیا رنگ بھر دیا ہے ۔ نغموں پر بچے اور نوجوان رقص کررہے ہیں۔

سکھر شہر کے مختلف چوراہوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے گئے جہاں ملکی نغموں کے ساتھ ساتھ سندھ دھرتی کے مشہور بزرگ شاعر شاہ لطیف بھٹائی کے کلام پر مبنی گیتوں رقص کا سلسلہ جاری ہے۔

سیاسی ، سماجی اور سندھ کے قوم پرست لیڈروں کا کہنا ہے کہ سندھ ٹوپی اور اجرک ڈے منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو پوری دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کی تہذیب دنیا کی چار بڑی تہذہبوں میں سےایک ہے۔ سندھ کے لوگ امن و محبت کے داعی ہیں۔

متعلقہ تحاریر