شاہد آفریدی بلوچستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلیے سرگرم
سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی فلاحی تنظیم نے پسنی اور اورماڑہ کی آبادیوں کے لیے دو منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔
سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی فلاحی تنظیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں دو پانی کے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے جس کے ذریعے پسنی اور اورماڑہ کی آبادی کو یومیہ 30 ہزار گیلن صاف پانی کی فراہمی کی جائے گی۔
Inaugurating 2 water projects in Balochistan to provide 30K GL of filtered water to the communities of Pasni & Ormara daily. COMCOAST Javaid Iqbal & Commander JNB Ormara Shahzad Iqbal joined #SAF team on the day. The project is implemented under #BuildingDreams USA Tour 2021. pic.twitter.com/idGwQfseep
— Shahid Afridi Foundation (@SAFoundationN) December 20, 2021
ٹویٹ میں مزید لکھا تھا کہ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ جاوید اقبال اور کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ شہزاد اقبال نے شاہد آفریدی آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائے گئے ان منصوبوں کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا کے پی کے میں مائیکر و ہیلتھ انشورنس پروگرام کا افتتاح
خیبر پختون خوا حکومت کا بڑا قدم، مساجد کے خطیبوں کا ماہانہ وظیفہ 21 ہزار روپے مقرر
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور اپنی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے مشہور شاہد آفریدی پچھلے کئی برس سے فلاحی کام کررہے ہیں، ان کی تنظیم نے پاکستان سمیت امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں بھی رجسٹر ہے۔
شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا مقصد پاکستان میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی فراہمی ہے اور بہتر مستقبل کے لیے ناکافی وسائل رکھنے والی آبادی کو بااختیار بنانا ہے۔