خیبر پختون خوا میں نئے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا بل منظور
نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل چیئرمین یا میئر ٹی ایم او کے اجازت کے بغیر کسی کام میں خود مختار نہیں ہوگا۔

خیبر پختون خوا حکومت نے نئے بلدیاتی نظام میں تبدیلی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ منظور کیے گئے نئے بلدیاتی بل کے تحت تحصیل سطح پر تمام اختیارات اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے پاس ہونگے. ترقیاتی منصوبوں کا بجٹ کمشنرز ڈپٹی کمنشنرز کے منظوری سے ٹی ایم او آفیسرز جاری کریں گے۔
نئے بدیاتی نظام کا مراسلہ باقاعدہ تمام بلدیاتی محکموں کو ارسال کر دیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کونسل کے کے ماتحت اداروں کے پرسنل اکاؤنٹینک آفیسر ہوگا۔ ٹی ایم او تحصیل سطح کے تمام امور میں اسسٹنٹ کمشنر کو جواب دہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلامیہ کالج میں گل داؤدی کی نمائش ، 100 سے زائد اقسام شرکاء کی توجہ کا مرکز
خیبر پختون خوا حکومت کا بڑا قدم، مساجد کے خطیبوں کا ماہانہ وظیفہ 21 ہزار روپے مقرر
خیبر پختون خوا سٹی و تحصیل رولز آف بزنس محکمہ قانون نے منظور کرکے محکمہ بلدیہ بھیج دیا جس میں اسکیل ایک سے سولہ تک ملازمین کے اختیارات ٹی ایم او کے پاس ہونگے۔
اسسٹنٹ کمشنر کو تحصیل کونسل کے ماتحت تمام اداروں کا چیف رپورٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا
اسیسٹنٹ کمشنر تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر نظر رکھے گا اور بروقت صوبائی حکومت کو تحصیل چیئرمین کی کارکردگی پر ریورٹ دیگا
علاوہ ازیں تمام ترقیاتی فنڈز کا استعمال ٹی ایم او کریگا، اور تحصیل کونسل کے چیئرمین کے ناجائز کام پر ریجنل آفیسر کو رپورٹ کریگا۔
نئے بلدیاتی نظام کے تحت تحصیل چیئرمین یا میئر ٹی ایم او کے اجازت کے بغیر کسی کام میں خود مختار نہیں ہوگا۔ ٹی ایم او اسسٹنٹ کمیشنرز آور ڈپٹی کمشنرز آور کمشنر سے مشاورت کے بعد قدم اٹھائے گا۔