کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، ”دی ڈیموکریٹس پینل“ نے پھر کلین سوئپ کردیا

13ویں بار مسلسل کامیابی،فاضل جمیلی صدر، محمد رضوان بھٹی سیکرٹری کیلئے فاتح قرار، عبدالرشید میمن نائب صدر، عبدالوحید راجپر خزانچی اور ر محمد اسلم خان جوائنٹ سیکرٹری منتخب

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے کلین سوئپ کردیا ہے، 12 نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کر لی ہیں۔ دی ڈیمو کریٹس پینل نے13ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے تمام نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 25دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیویارک نسلی تعصب کو بحران قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست

طالبان کے اقتدار میں 6400افغان صحافیوں کے بیروزگار ہونے کا انکشاف

کراچی پریس کلب کے1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے اراکین کراچی پریس کلب اپنے کارڈ کو اسکین  کے بعد اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کے پی سی کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 785 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امید وار عبدالرشید میمن نے 723 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس پینل کے عبدالوحید راجپر نے 810 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان 814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔

دی ڈیمو کریٹس پینل کے خلیل احمد ناصر نے 788 ووٹ، شازیہ حسن 742 ووٹ، محمد فاروق سمیع 740 ووٹ، محمد لیاقت مغل 679 ووٹ، سید میمونہ ہمدانی (مونا خان) 675 ووٹ، سید اطہر حسین 651 ووٹ اور سید نبیل اختر 650 ووٹ لیکر گوررننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

الیکشن کیلئے 1530 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1165 اراکین نے حق رائے دہی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر