سگریٹ پیتے ہوئے دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

نوبہاتہ جوڑے نے تصاویر اور ویڈیوز میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے شوٹ کرایا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ یہ اُن کی منفرد نظر آنے کی کوشش تھی۔

نوبہاتہ جوڑے کی سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

شادی کے موقع پر تصاویر بنوانے کا رواج عام ہے۔ لیکن حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو میں جوڑے نے انوکھے انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں۔ دونوں دولہا دلہن نے تصاویر اور ویڈیوز بنوانے کے لیے سگریٹ نوشی کی۔

 سوشل میڈیا پرجوڑے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے۔ ساتھ ہی چند صارفین نے انہیں ذاتی فعل اوران کی مرضی کہہ کر بری الذمہ قراردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی میں فرائی مچھلی کی تیاری

شادی کے موقع پرتصاویراورویڈیوز کا رجحان پہلے سے زیادہ بڑھ چکا ہے۔ لوگ مختلف پروپس کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ لیکن سگریٹ نوشی مضرصحت ہے اور اس طرح اسے پروموٹ کرنا نامناسب معلوم ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر