پی آئی اے نے 5 سال بعد مشہد کیلیے پرواز شروع کردی

لاہور سے 165 مسافر مشہد پہنچ گئے، نجف، بغداد اور دمشق کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

پی آئی اے نے ایران کے شہر مشہد کے لیے 5 سال کے بعد دوبارہ پرواز شروع کر دی ہے، پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے۔

اطلاعات ہیں کہ مشہد کے بعد نجف، بغداد اور دمشق کے لیے بھی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

پی آئی اے کی فلائٹ میں سانتا کلازدیکھ کر دنیا حیران

پی آئی اے پر پابندی لگا دینی چاہیے، زارا نور عباس خفا ہوگئیں

مشہد کے لیے پی آئی اے روٹ بحال ہونے کے بعد زائرین مقاماتِ مقدسہ تک آسانی سے پہنچ سکیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مشہد کی پروازیں خاص طور پر زائرین کی آسانی کے لیے شروع کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کا فریضہ ہمیشہ ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی خدمات دیتی رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مشہد کی براہ راست پروازوں کے شروع ہونے سے ایران اور پاکستان میں تجارتی اور سیاحتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قومی ایئرلائن شام، عراق اور ایران کے لیے پروازوں میں اضافے پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر