آسٹریلیا نے نمبر ون ٹینس اسٹار جوکوچ کا ویزا منسوخ کردیا، ڈی پورٹ کرنے کافیصلہ

انھیں ائیر پورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

آسٹریلیا نےعالمی وبا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے سخت قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کا ویز ا منسوخ کرکے انہیں ڈی پورٹ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپور ٹ کے مطابق  سربیا سے تعلق رکھنے والے  دنیا کے نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کیلئے بدھ  کے روز آسٹریلیا کے شہ رمیلبرن پہنچے جہاں انھیں ائیر پورٹ حکام نے ویکسین سے استثنیٰ اور غلط ویزا کی بنیاد پر داخلے سے روک دیا۔

جوکووچ کو عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن قوانین سے مستثنیٰ ہونے کے بعد آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا تاہم سربین انتظامیہ کی جانب سے  اس ویزا کی درخواست نہیں  دی گئی تھی جو ویکسین نہ لگوانے پر طبی چھوٹ کی اجازت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نئے سال کا جشن، ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا صحافیوں کے ایک ہی طرح سوالات سے بیزار

 

ویکسی نیشن سے استثنیٰ سمجھے جانے والے جو کو وچ کو ایئر پورٹ حکام نے میلبرن کے ٹولامیرین ائیر پورٹ کے ایک کمرے میں  ویزےکی حیثیت اور استثنیٰ کے ثبوت کے بارے میں 8 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تاہم کافی دیر انتظار کےبعد آسٹریلوی حکام نے ان کا ویزا منسوخ کردیا ہے۔

آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہوناضروری ہے یا پھر ان کے پاس کسی آزاد پینل کے ذریعے استثنیٰ ہو۔ آسٹریلوی بارڈر فورس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ  جوکووچ  آسٹریلیا میں داخلے کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے مناسب ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے  اس لیے  ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس داخلے کیلئے جائز ویزا نہیں ہے یا جن کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے انہیں حراست میں لے کر آسٹریلیا سے نکال دیا جائے گا۔ واضح نہیں ہے نوواک جوکووچ آسٹریلیا میں رہیں گے  یا نہیں البتہ ان کے وکلاء نے فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔ آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ قانون  ہر خاص و عام کیلئے برابر ہے خاص طور پر جب ہماری سرحدوں کی بات آتی ہے، کوئی بھی ان قواعد سے بالاتر نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر