ہتک عزت کیس، تین سماعتوں پر میشا شفیع پر جرح نامکمل
گلوکارہ میشا شفیع نے اپنے متعلق پھیلائی جانے والی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔ علی ظفر نے وکیل نے میشا شفیع پر پیر کے روز تیسری جرح کرنی تھی۔
لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکار علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد خان کی عدالت میں سماعت ہونا تھا ، میشا شفیع عدالت کے روبرو پیش ہوئیں اور حاضری مکمل کروائی تاہم فاضل جج کی بیماری وجہ سے رخصت پر ہونے پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ۔
یہ بھی پڑھیے
5سال سے انصاف کی مانگ کرتی بیٹی کمرہ عدالت میں انتقال کر گئی
شہباز گل کی تنخواہیں ادا نہ کرنے والے اخباری مالکان پرتنقید
رجسٹرار عدالت نے کیس کی کارروائی یکم فروری تک ملتوی کردی اور میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب عدالت سے علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع کیس کو ڈیوٹی پر موجود جج کو دینے کی استداء کی جسے مسترد کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
گلوکارہ میشا شفیع کی احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرے متعلق جھوٹی خبریں اڑائی گئی کہ میشا عدالت پیش نہیں ہورہی، جب عدالت نے بلوایا میں پیش ہوئی ہوں، اس سے پہلے کبھی مجھے بلوایا ہی نہیں گیا تھا۔