ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت 150 روپے ہونے کا خدشہ
عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت دو ڈالر اضافے کے ساتھ 81 ڈالر ہوگئی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 6 روپے تک بڑھیں گی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 150 روپے ہونے کا امکان ہے۔ 16 جنوری سے پیٹرولیم قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت 5.25 روپے بڑجائی جائے گی۔
ڈیزل کی قیمت 5.75 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.50 فی لیٹر اضاف ہوا۔
یہ بھی پڑھیے
کے پی کے میں سی این جی کی بندش کو چھٹا روز، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
خام تیل کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 81 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، اسی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول 150 روپے فی بیرل ہونے کا خدشہ ہے۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے قیمتوں میں اضافے کے معاملے کو تشویش ناک قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔