ایئرپورٹ پولیس نے دبئی پلٹ خاندان کا گمشدہ سامان برآمد کرلیا

کراچی میں ایئرپورٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے آنے والے خاندان کا شادی کا سامان برآمد کرکے مالک کے حوالے کردیا۔شہری پولیس کی بروقت کارروائی پر حیران رہ گیا۔
سینئر صحافی افضل ندیم ڈوگر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایئرپورٹ پولیس نے دبئی سے کراچی آئی فیملی کا شادی کا سامان برآمد کرلیا۔ فیملی شادی میں شرکت کیلئے 12 جنوری کو امارات ایئرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کسٹمز کے چھاپے، اسمگل شدہ کپڑا، پٹرول، ڈیزل، گاڑیاں برآمد
جعلی کاغذات پر پرانی گاڑیاں درآمد کرنے والے گروہ کا سراغ مل گیا
دبئی سے کراچی آئی فیملی کا شادی کا سامان ایئرپورٹ پولیس نے برآمد کرلیا۔
فیملی شادی میں شرکت کیلئے 12 جنوری کو امارات پرواز سے کراچی پہنچے
گھر پہنچ کر چیک کیا تو شادی کے قیمتی سامان کا کاٹن غائب تھا۔ SHO کلیم موسیٰ نے انکوائری اور تدبیر سے پورا سامان برآمد کرلیا۔@DMCSindhPolice pic.twitter.com/qaVbYG8jsl— Afzal Nadeem Dogar (@GeoDogar) January 14, 2022
افضل ندیم ڈوگر کے مطابق شہری نے گھر پہنچ کر دیکھا تو شادی کے قیمتی سامان کا کاٹن غائب تھا۔افضل ندیم ڈوگر کے مطابق ایس ایچ او کلیم موسیٰ نے انکوائری اور تدبیر سے پورا سامان برآمد کرلیا۔
ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کردہ وڈیو میں شہری کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کی اور صبح ہونے کا انتظاربھی نہیں کیا۔ رات کو پونے ایک بجے ہی انہوں نے اس بندے کو ٹریس کرکے اسے کال پر صبح تھانہ آنے کا کہا۔
شہری نے بتایا کہ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ رات میں یہ سب ہوچکا ہے ہم صبح 10 بجے تھانے آئے تو تمام صورتحال ہمارے لیے خوش آئند تھی۔ انہوں نے کاٹن سمیت ہمارا سارا سامان برآمد کرکے واپس دیا ہے۔انہوں نے ایئرپورٹ پولیس اور ایس ایچ او کلیم موسیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔









