نیشنل پریس کلب انتخابات: حامد میر اور مطیع اللہ جان کی لڑائی میں افضل بٹ جیت گئے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات 2022 میں جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار انور رضا 1017 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے ہیں۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات جرنلسٹ پینل نے جیت لئے انور رضا صدر اور خلیل احمد راجہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
چئیرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا نےنتائج کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار انور رضا 1017 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
انتخابی نتائج کے مطابق نائب صدور اظہر جتوئی 980 ووٹ ، غضنفر عباس 825 ووٹ ، اے نزیر 839 ووٹ اور مائرہ عمران 941 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔
یہ بھی پڑھیے
شوکت خانم کے فنڈز کےغلط استعمال کاالزام،تحریک انصاف کیوں خاموش؟
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں کاحملہ، 10 جوان شہید
نتائج کے مطابق سیکرٹری نیشنل پریس کلب کی نشست پر خلیل احمد راجہ 823 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر نئیر علی 740 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔
جوائنٹ سیکرٹری
محمد اسلم لرکا۔ 882 ووٹ،
طلعت فاروق 791 ووٹ،
وقار عباسی۔ 805 ووٹ اور
شکیلہ جلیل 949 لے کر کامیاب ہوئے جبکہ گورننگ باڈی کا رزلٹ کل شام تک اعلان کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کی تمام نشستوں پر جرنلسٹ پینل نے کامیابی حاصل کی۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات میں چار پینلز نے حصہ لیا، جس میں سے جرنلسٹ پینل ( افضل بٹ گروپ)،
آزاد جرنلسٹ پینل (شکیل قرار گروپ جسے حامد میر کی حمایت حاصل تھی)، جاگو پینل (مطیع اللہ جان گروپ) اور نیشنل جرنلسٹ پینل شامل ہیں۔
گورننگ باڈی کے رزلٹ کا اعلان کل شام کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو کی تمام نشستوں پر جرنلسٹ پینل نے کامیابی حاصل کی۔