سندھ میں کرونا ویکسینیشن کی گھر گھر مہم کا آغاز
وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کورونا ویکسینیشن کی مہم محکمہ صحت سندھ، این سی او سی اور ای پی آئی کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے صوبے بھر میں گھر گھر جاکر ویکسینیشن لگانے کا آغاز کردیا ۔ گھر گھر مہم کے پہلے مرحلے میں (آج) یکم فروری سے 14 فروری تک کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم کے دوران ایک کروڑ 27 لاکھ 48 ہزار 123 افراد کو ویکسین کی پہلا ڈوز لگائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان پولیو فری ملک بننے کے قریب ہے،ڈاکٹرفیصل سلطان
کووڈ 19 سے حفاظت کے لیے سالانہ ایک فائزر خوراک لازم ہے، البرٹ بورلا
انہوں نے کہا ہے کہ مہم کے دوران 12 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاۓ گی۔ لوگوں کو وائرس سے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین لگانا لازمی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دورا مہم 57 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کا دوسرا ڈوز بھی لگایا جائے گا۔ مجموعی طور پر کرونا ویکسین مہم کے دوران ایک کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 137 افراد کو ویکسین لگائی جائے گی ۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے بعد کورونا ہونے کی صورت میں لوگوں میں وائرس کے مضحر اثرات بہت کم حد تک دیکھنے میں آئے ہیں۔ چاہتے ہیں وینٹیلٹر پر آنے کی نوبت کم سے کم ہو، لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ ویکسینیشن کیوں ضروری ہے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین مہم کے دوران 10 ہزار 988 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز اور سوشل موبلائزرز کی مدد لی جائے گی۔ کورونا ویکسین کی گھر گھر مہم محکمہ صحت سندھ، این سی او سی اور ای پی آئی کے اشتراک سے کی جا رہی ہے۔