18 سال میں پہلی بار فیس بک صارفین کی تعداد میں کمی

ایپل کمپنی کی پرائیوسی تبدیلیوں کے بعد میٹا کے شیئرز کم ہوئے، مارکیٹ ویلیو بھی کم ہوگئی، صارفین ٹک ٹاک پر زیادہ وقت گزارتے ہیں۔

فیس بک کی بانی کمپنی میٹا نے بتایا کہ اس کے حصص کی قیمتیں 20 فیصد کم ہوئی ہیں، اس کی وجہ ایپل کمپنی کا پرائیوسی تبدیلیاں کرنا اور صارفین کی جانب سے ٹک ٹاک جیسی حریف ایپ کو زیادہ استعمال کرنا ہے۔

عالمی سطح پر روزانہ فیس بک استعمال کرنے والے فیس بک صارفین کی تعداد 1.930 ارب سے 1.929 ارب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیس بک نے جاسوسی کرنے والے ایک وسیع نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا

پاکستانی ہیکرز نے افغانستان کی حکومتی شخصیات کو نشانہ بنایا، فیس بک

میٹا کا کہنا ہے کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کی پرائیوسی میں تبدیلیاں کی ہیں جس کی وجہ سے برینڈز کو اپنے اشتہارات کے لیے ٹارگٹ آڈیئنس ڈھونڈنے اور اس کا حساب رکھنے میں مشکل ہورہی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں 18 سال قبل آنے والی فیس بک کا کہنا تھا کہ اس کی آمدنی میں کمی ہوئی ہے کیونکہ صارفین صارفین اب زیادہ تر شارٹ ویڈیو ریلز فیچر کی طرف راغب  ہو رہے ہیں جس سے کم آمدنی ہوتی ہے۔

میٹا کے حصص کی قدر میں کمی سے اس کی مارکیٹ ویلیو 200 ارب ڈالر کم ہوگئی ہے جبکہ ٹوئٹر، اسنیپ چیٹ اور پن ٹرسٹ کی مالیت بھی 15 ارب ڈالر کم ہوئی ہے۔

ایپل کے سافٹ ویئر میں تبدیلی کے بعد اب صارفین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمیوں کی تفصیلات دیگر ایپلیکیشنز سے مخفی رکھ سکتے ہیں۔

اس وجہ سے اشتہار دینے والوں کو نئی مصنوعات بنانے اور صارفین کے بارے میں جاننے میں مشکلات ہو رہی ہیں۔

متعلقہ تحاریر