اے این ایف کی کراچی بندرگاہ پر کارروائی، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس حکام کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن سینیٹری کے سامان میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کی جارہی تھی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی بندرگاہ کے ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس حکام کے مطابق برطانیہ کے لئے بک کیے گئے سینیٹری کے سامان اور پائپس کے کنٹینرز سے 360 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ناظم جوکھیو قتل کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کا پولیس چالان پر فیصلہ محفوظ
سال 2021، سندھ میں غیرت کے نام پر 128 خواتین قتل
حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر اے این ایف کے عملے نے کنٹینر نمبر BEAU4987040 کو قبضے میں لے کر تلاشی لی۔کنٹینر میں موجود سینٹری کے سامان کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔
انٹیلی جنس ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ دورانِ تلاشی 1200 سینیٹری پائپس مشکوک پائے گئے۔ آپریشن کے دوران ہر پائپ سے 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ کنٹینر کراچی ملیر کی ایک کمپنی کے ذریعے شمالی آئرلینڈ (برطانیہ) بھجوایا جا رہا تھا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔