فیصل واؤڈا نے تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
سابق سینیٹر کی سپریم کورٹ سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا، پیدائش سے امریکی شہری ہوں بعد میں نہیں لی، فیصل واؤڈا۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا نے ای سی پی اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، فیصل واؤڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
فیصل واؤڈا نے اپیل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نااہل کرنے کا اختیار حاصل نہیں، ای سی پی مجاز کورٹ آف لاء نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا
پی ٹی آئی رہنما عمر امین گنڈاپور کی نااہلی کا فیصلہ معطل
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی جلدی میں اپیل خارج کی، اپیل میں فیصل واؤڈا نے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے میری نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔
فیصل واؤڈا نے اپیل میں یہ استدعا بھی کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
اپیل میں ان کا موقف تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کوئی بات مخفی نہیں رکھی لیکن کمیشن نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف کو نافذ کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
فیصل واؤدا نے اپیل میں یہ بھی کہا کہ امریکی شہریت پیدائش سے ہی ملی ہے بعد میں نہیں لی گئی۔