شاہد آفریدی کو بھارتی اخبار کا خراج تحسین

دنیا میں سب کچھ عارضی ہے، کچھ بھی مستقل نہیں ہے اور یہ شاہد آفریدی کے کیریئر پر بھی لاگو ہوتا ہے

زندگی میں کئی سچائیاں انتہائی تکلیف دہ ہوتی ہیں تاہم وہ ہوتی سچائی ہے جس سے  صرف نظر  نہیں کیا جاسکتا ہے، اس دنیا میں سب کچھ عارضی ہے، کچھ بھی مستقل نہیں ہے اور یہ شاہد آفریدی کے کرکٹ کیریئر پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

پاکستانی کرکٹ کے چند مقبول اور ہر دلعزیز کرکٹرز میں سے ایک شاہد آفریدی کے دنیا ئے کرکٹ سے ہمیشہ کیلئے رخصت  پر جہاں  پاکستانیوں میں دکھ  ہے وہیں دنیا بھر کے کرکٹ کے شائقین  بھی رنجیدہ ہیں، بھارت کے معروف اخبار "دی انڈین ایکسپریس” نے  بھی  آفریدی کے  بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب پی ایس ایل سے بھی ہمیشہ کیلئے رخصت پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی بلوچستان میں صاف پانی کی فراہمی کیلیے سرگرم

شاہد آفریدی سندھ حکومت سے نالاں

اخبار نے بوم بوم آفریدی کے پاکستان سپر لیگ سے ہمیشہ کیلئے رخصت پر لکھا ہے کہ  الوداع شاہد آفریدی  ، شاہد آفریدی اور ان سے ان کے پرستاروں کا غیر مشروط پیار۔

 آفریدی نے اپنے چاہنے والوں کو اتوار کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے پی ایس ایل سے رخصت ہونے کی اطلاع دی۔ آفریدی کے پاکستان سپر لیگ 7 چھوڑنے کے اعلان پر بظاہر سب سے زیادہ افسوس اُن کے ایسے پرستاروں کو ہے جو انھیں ہر صورت میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں، چاہے وہ کوئی پرفارمنس دیں یا نہ دیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’یہ ویڈیو میرے فینز کے لیے ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح میرے پورے کیریئر میں انھوں نے میری سپورٹ کی ہے۔ میرے فینز بالکل اسی طرح ہیں جس طرح میری فیملی میرے لیے اہم ہے۔‘ ’میں پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن میری کمر کی انجری بہت پرانی ہے۔ میں پندرہ، سولہ سال سے اسی انجری کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔‘ شاہد آفریدی کے مطابق ’انجری اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اس کی وجہ سے میرے گھٹنوں اور پاؤں کی انگلیوں تک بہت زیادہ درد ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ  شاہد آفریدی پی ایس ایل سیون کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے اس سے قبل وہ کراچی کنگز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

متعلقہ تحاریر