امتیابھ بچن کی نئی فلم کے گانے "آیا یہ جھنڈ ہے” کی سوشل میڈیا پر دھوم

اس فلم کی ڈائریکشن مراٹھی کے مشہور ہدایت کار ناگراج پوپٹ راؤ منجولے نے دی ہے جبکہ فلم کی موسیقی اجے ۔ اتل نے دی ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نئی آنے والی فلم جھنڈ کے گانے "آیا یہ جھنڈ ہے” نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی ہے۔

عظیم اداکار امتیابھ بچن کی نئی فلم "جھنڈ” 14 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم کا گانا "آیا یہ جھنڈ ہے” 14 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا۔ تادم تحریک 61 لاکھ 49 ہزار سے زائد یوٹیوب صارف اس گانے کو دیکھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عاطف اسلم کا آنجہانی لتا منگیشکر کو خراج عقیدت

فیشن کی دنیا میں پہلی بار ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا ماڈل اشتہاری مہم کا حصہ

امیتابھ بچن فلم میں ایک  پروفیسر کا کردار ادا کررہے جو غریب بچوں کو فٹ بال کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

گانے میں ممبئی کی سڑکوں پر ایک جھنڈ دکھائی دے رہا ہے جس میں لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں۔ جھنڈ نے اپنوں ہاتھوں میں کرکٹ کے بلے اور ڈنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

اس فلم کی ڈائریکشن مراٹھی کے مشہور ہدایت کار ناگراج پوپٹ راؤ منجولے نے دی ہے جبکہ فلم کی موسیقی اجے ۔ اتل نے دی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار امتیابھ بچن نے گذشتہ دونوں فلم کی ریلیز کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ فلم 4 مارچ کو آل اوور انڈیا ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ انڈیا کے مطابق فلم 14 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر