کیا ریما خان اداکاری کے بعد گلوکاری میں قسمت آزمانے جارہی ہیں؟

معروف اداکارہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اگر اپنی نئی نئی ویڈیوز اور فوٹوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان کی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ریما خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گلوکاری کرکے اپنی نئی فنی صلاحیت کا اظہار کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

زارا نور عباس کے ڈرامے بادشاہ بیگم کا ٹیزر جاری

حرا مانی نے بھی فلم ’عشرت:میڈ ان چائنا‘کا ٹیزرشیئر کردیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان ایک صوبے پر براجمان ہیں اور ان کے سامنے چند افراد بھی بیٹھے ہیں جو ان کے گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

ریما خان کے سامنے بیٹھے تمام افراد انہیں ان کی گائیکی پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریما خان نے سردی کی مناسبت سے ڈارک مونگیا کلر کا اوور کوٹ زیب تن کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں گزشتہ دنوں اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈلر پر اپنی کچھ نئی تصاویر شئیر کی تھیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

متعلقہ تحاریر