ظالم حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے،سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے عوامی لانگ مارچ اسلام آباد ضرور پہنچے گا اور ظالم حکومت کے خلاف تاریخ ساز احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ نے کہا کے پی پی چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی لانگ مارچ کے نکلتے ہی نااہل حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے کمی کرکے ایک مرتبہ پھر لولی پاپ دیا جارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ الاٹیز ایسوسی ایشن اور وکٹوریہ مارکیٹ سکھر کے صدر شمس الرحمٰن کمبوہ عرف ملنگ بابا کی قیادت میں ملنے والے تاجر وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی؛ بی آر ٹی ریڈلائن کے پہلے مرحلے پر 14 ارب سے تعمیراتی کام کی منظوری

سینیٹر اسلام الدین شیخ کا کہنا تھا کا ہم پی ٹی آئی حکومت کے ظالم حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں پی پی کا عوامی لانگ مارچ اسلام آباد ضرور پہنچے گا اور ظالم حکومت کے خلاف تاریخ ساز احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ تاجر رہنما لالہ یاسر ،ظہیر بھٹی و دیگر موجود تھے۔ ملاقات میں بلدیہ الاٹیز ایسوسی ایشن اور وکٹوریہ مارکیٹ سکھر کے صدر شمس الرحمٰن کمبوہ عرف ملنگ بابا و دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما و سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ کی کاوشوں سے سکھر کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما و سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ نے مزید کہا کے سکھر شہر اور شہریوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں انکو حل کرنا ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ہم عوامی نمائندگان ہیں اور اپنے شہید قائدین کے فکر فلسفے کے تحت عوام کو انکے جائز حقوق فراہم کرنے میں ہر پلٹ فارم پر آواز بلند کرینگے اور کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔

متعلقہ تحاریر