شاہ رخ خان فرحان اختر کی شادی میں کیوں نہیں گئے؟

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی 19 فروری کو ہوئی، رتیش سدھوانی نے دعوت رکھی جس میں آریان تو آئے لیکن شاہ رخ خان شریک نہیں ہوئے۔

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی 19 فروری کو ہوئی، حال ہی میں پروڈیوسر رتیش سدھوانی نے نوبیاہتا جوڑے کیلیے اپنی رہائشگاہ پر شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

دیپیکا پڈوکون، ملائکہ اروڑا، کرینہ اور کرشمہ کپور سمیت شاہ رخ خان کے بچے آریان خان اور سہانا خان نے بھی دعوت میں شرکت کی لیکن کنگ خان تقریب میں نہیں آئے اور ان کی کمی محسوس کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETimes (@etimes)

شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ رتیش سدھوانی کی دعوت میں شاہ رخ اس لیے نہیں آئے کیونکہ وہ آج کل کسی سے ملنا نہیں چاہتے۔

شاہ رخ خان بہت کم لوگوں سے ملاقات کر رہے ہیں، اگر کوئی ضروری کام نا ہو تو وہ گھر سے باہر بھی نہیں جارہے۔

ان کے صاحبزادے آریان خان کی ایک مبینہ منشیات کیس میں گرفتاری اور رہائی کے بعد شاہ رخ بہت کم تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

ایک بار وہ اپنی فلم ‘پٹھان’ کی عکسبندی کے دوران نظر آئے تھے اور ان کی ایک جھلک وائرل ہوگئی تھی، اس کے بعد وہ آنجہانی لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں نظر آئے۔

اگرچہ شاہ رخ خان نے فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی میں شرکت نہیں کی لیکن انہوں نے جوڑے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کنگ خان نے فرحان اور شیبانی دونوں کو فون پر مبارکباد دی اور ان کے بچے شاہ رخ کی طرف سے دعوت میں شریک ہوئے۔

متعلقہ تحاریر