مانک اسکول کی مسماری، سندھ حکومت نے تعلیم کا نظام تباہ کردیا، پی ٹی آئی

ایم این اے عالمگیر خان کا کہنا ہے سرکاری اسکول کی جگہ پر کثیر منزلہ عمارت تعمیر کرکے شہریوں کی جمع پونجی لوٹی جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے شانتی نگر میں مانک اسکول کی عمارت مسمار کر کے کثیر منزلہ عمارت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم این اے عالمگیر خان نے ارسلان تاج کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ رہنما پی ٹی آئی ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کا نظام تباہ کردیا ہے ، سندھ میں ستر لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ، پانچ ہزار اسکول بند پڑے ہیں ، اٹھارہ ہزار سے زائد اساتزہ گھوسٹ ملازمین ہیں ، ہزاروں اسکولوں میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ مگر سندھ حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نسلہ ٹاور کی مسماری بلڈر عبدالقادر کاٹیلیا سمیت دو جانیں لے گئی

نادرا آفس سکھر کا عملہ غائب، عوام رُل گئی

ایم این اے عالمگیر خان کا کہنا تھا ڈالمیا شانتی نگر میں سرکاری اسکول کی عمارت محکمہ تعلیم کی ملی بھگت سے مسمار کی گئی ہے ، یہ جگہ اور یہ عمارت وزیر تعلیم سردار شاہ کی باپ کی ملکیت نہیں کہ سرکاری زمین بلڈر کے حوالے کردیں۔ محکمہ تعلیم نے بلڈر سے ملی بھگت سے عدالت میں اس کیس کا مقدمہ نہیں لڑا۔

عالمگیر خان کا کہنا تھا محکمہ تعلیم کی کیس میں عدم دلچسپی کی وجہ سے کیس خارج کردیا گیا ، یہ سرکاری اسکول قیام پاکستان سے پہلے سے قائم ہے ، سندھ حکومت نے غریب عوام سے تعلیم کا حق بھی چھین لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی جگہ  بلڈر مافیا کو دی جارہی ہے ، ہم اس سرکاری اسکول کی جگہ پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ، مانک اسکول کی جگہ پر قبضہ کے خلاف سڑکوں پر آئینگے اور عدالت بھی جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اسلام آباد فتح کرنے نکلیں ہیں ، بلاول بھٹو پہلے اپنے گریبان میں تو جھانک لیں ، آصف زردای نے ہر محکمہ میں وزیر بلدیات کے زریعے اپنے بیٹر لگارکھے ہیں ، ڈی سی زمینوں پر قبضے کراںے اور کھاتوں میں تبدیلیوں کر آنے میں مصروف ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کا کہنا تھا ایس بی سی اے ، کے ڈی اے اور تنن سرکاری اداروں میں لوٹ مار عروج پر ہے ، وزیراعظم نے گیارہ سو ارب روپے کا وعدہ کیا اسے پورا کیا ، وفاقی حکومت کا گیارہ سو ارب روپے میں سے ساڑھے چھ سو ارب روپے کا شئیر تھا۔

وفاقی پروجیکٹس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا ترقیاتی پیکیچ کے تحت گرین لائن ، کے سی آر ، کے فور اور دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے ، سندھ حکومت بے شہر کو تباہ کردیا ہے ، کچرے کے ڈھیر ، ابلتے گٹر اور ٹوٹی سڑکوں کے بعد تعلیم کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔

ایم این اے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکول کی جگہ پر کثیر منزلہ عمارت تعمیر کرکے شہریوں کو لوٹا جائے گا اور پھر نسلہ ٹاور کی طرح اس کثیر منزلہ غیرقانونی پراجیکٹس میں شہریوں جمع پونجی لوٹی جائے گی۔

متعلقہ تحاریر