پدرشاہی معاشرے میں خواتین کو کردار ادا کرنا ہو گا، صحافی عافیہ سلام
خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی معروف صحافی اور انوائرمنٹل جرنلزم کی منہ بولتی تصویر عافیہ سلام کا کہنا ہے کہ میل ڈومینیٹڈ انڈسٹری میں خواتین کی شمولیت بہت ضروری ہے کیونکہ خواتین ہیں اور دنیا کی آبادی کا آدھا حصہ ہیں۔
اس لیے جو بھی فیلڈ ہو اس میں خواتین کا ہونا بہت ضروری ہے۔ ایکٹوازم میں بھی اس لیے کہ جو کچھ بگاڑ ہے اس کی نشاہدہی خواتین کرتی ہیں کہ کیونکہ وہ اس سے متاثر بھی ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
رہنما ایم کیو ایم خوش بخت شجاعت خواتین کے ملٹی ٹیلنٹڈ کردار سے خوش
وقت کے ساتھ ساتھ روایتی میڈیا کا دور ختم ہورہا ہے، عامر جہانگیر
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صحافی عافیہ سلام کا کہنا تھا کہ خواتین کا رول ہر شعبے میں اس کو کسی ایک شعبے سے نہیں جوڑا جاسکتا ہے۔
عافیہ سلام کا مزید کہنا تھا کہ ماحول کا خواتین پر براہ راست اثر ہوتا ہے ظاہر یہ معاشرہ پدرشاہی معاشرہ ہے ، وہاں پر خواتین کا رول کچھ اس قسم کا ہے کہ وہاں پر خواتین اپنے آپ کو اس طرح سےتیار نہیں کرپاتی جس کی ضرورت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں معروف صحافی عافیہ سلام کا کہنا تھا انوائرمنٹل ایکٹوازم کی وجہ سے ہمارا مون سون بھی ہمارا نارتھ کو شفٹ ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے شمال میں زیادہ بارشیں ہونے لگی ہیں، جس کی وجہ فصلوں کو نقصان ہوتا ہے اور آپ کو فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ درپیش ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی ہو جائے گی۔









