کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے سبب سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

سیمنٹ فیکٹری مالکان کا کہنا ہے عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 375 ڈالر فی ٹن ہونے سے موجودہ قیمتوں پر سیمنٹ فروخت کرنا ممکن نہیں۔

کوئلے کی قیمت میں اضافہ اور اس کی فراہمی متاثر ہونے سے مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئلے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے پیش نظر سیمنٹ فیکٹریوں کے مالکان نے پیداوار محدود کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مسابقتی کمیشن نے ہائیر اور ڈاؤلنس پر 1 ارب 19 کروڑ کا جرمانہ عائد کردیا

ملک میں ایک مہینے کا پیٹرول اور ڈیزل ذخیرہ کرلیا، وفاقی وزیر توانائی

کوئلے کی قیمت اور دستیابی سیمنٹ فیکٹریوں کے لئے بڑا چیلنج بن گیا، عالمی منڈی میں  کوئلے کی قیمت 375 ڈالر فی ٹن سے کم نہ ہوسکی۔

اگست2021 میں کوئلہ 140 ڈالر فی ٹن تھا۔ سیمنٹ کی مقامی فیکٹریاں مہنگا کوئلہ خریدنے کے بجائے افغانی کوئلے پر انحصار کررہی ہیں ، مگر یہ کوئلہ انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق اگر حالات اسی طرح جاری رہے تو سیمنٹ کی پیداوار محدود کرنا پڑے گی۔

متعلقہ تحاریر