پشاور میں باپ بیٹی نے ایک ہی یونیورسٹی سے ایک ساتھ پی ایچ ڈی  کی ڈگری حاصل کرلی

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمسعود خان نے میکا ٹرانکس جب کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ک

خیبرپختونخوا میں پشاور انجینئرنگ یونیورسٹی  سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمسعود خان اور ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے ایک ہی دن  پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

پشاورانجینئرنگ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرمسعود خان نے میکا ٹرانکس جب کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

قائد عوام انجینئرنگ یونیورسٹی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

سینیٹ کمیٹی، وزیراعظم ہاؤس میں یونیورسٹی کے قیام کا بل مسترد

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود خان  نے عوام پر زور دیا کہ وہ بیٹوں اور بیٹیوں میں تفریق نہ کریں بلکہ ان کی یکساں حمایت کریں۔  تاخیر سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر وضاحت دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کچھ گھریلو ذمہ داریوں کے باعث انہوں نے بروقت پی ایچ ڈی مکمل نہیں کی لیکن اب یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کے ساتھ پی ایچ ڈی ڈگری حاصل کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے جیسے ہی وقت ملا میں نے اپنا یہ خواب پورا کرلیا۔

دوسری جانب ان کی بیٹی ڈاکٹر نادیہ مسعود نے بتایا کہ پی ایچ ڈی ڈگری لینا آسان نہیں تھا مگر والد کی محنت اور سپورٹ کے باعث میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی۔ دونوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم وتربیت میں لڑکے اور لڑکی میں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے۔

متعلقہ تحاریر