محمد یوسف کا بیٹی کی شادی پر جذباتی پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

سابق کرکٹر اور قومی ٹیم کے کوچ کی بیٹی کی شادی گذشتہ روز ہوئی تھی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ اور ماضی کے مایہ بلے باز محمد یوسف کی صاحبزادی گذشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد یوسف نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی بیٹی کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے دعاؤں کے ساتھ رخصت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

راجیو شکلا نے عمران خان کے سیاسی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑدیا

بابر اعظم واقعی کرکٹرِ اعظم ہیں وزیراعظم سمیت سب نے مان لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ناصرف اپنی بیٹی کی رخصتی کی تصویر شیئر کی ہے بلکہ ایک جذباتی پیغام بھی دیا ہے۔

 میری گڑیا تری رخصت کا دن بھی آ گیا آخر

سمٹ آیا ہے آنکھوں میں تیرا بیتا ہوا بچپن

ابھی کل کی ہی باتیں ہیں تو اک ننھی سی گڑیا تھی

میرے آنگن میں ٹھہریں کی تری یادیں تری باتیں

لو مبارک ہو تمہیں وقت سفر اب الوداع

جاؤ بابل کے نگر سے اپنے گھر الوداع
اے مری دختر مری نورنظر اب الوداع

واضح رہے کہ محمد یوسف اپنی صاحبزادی کی شادی کی وجہ سے قوقی ٹیم کی کوچنگ سے الگ ہو گئے تھے تاہم اب وہ دوبارہ لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر