حیران ہوں کہ ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہوں؟ وسیم اکرم

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 2019 میں وسیم اکرم پلس کا لقب دیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے بعد وسیم اکرم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

عثمان بزدار کے استعفے کے بعد ٹوئٹر پر عثمان بزدار حمایتیوں اور مخالفین نے محاذ سنبھالتے ہوئے بحث چھیڑ دی جس کے بعد وسیم اکرم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کو ایک اور دھچکا،آزاد رکن اسلم بھوتانی اپوزیشن کو پیارے ہوگئے

خفیہ خط فوج کو دکھا چکے، چیف جسٹس کو دکھا دینگے، اسد عمر

اس بحث کے دوران وزیراعظم عمران خان کی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیے وسیم اکرم پلس کی اصطلاح کا بھی ذکر چلنے لگا۔ اکثریت وزیراعظم کے فیصلے کو درست قرار دے رہی تھی جبکہ ناقدین وزیراعظم کو ان کے کہے ہوئے الفاظ یاد کرا رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور کپتان وسیم اکرم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "مجھے نہیں معلوم کہ میں ٹوئٹر پر کیوں ٹرینڈ کررہا ہوں۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "بہرحال کوئی بات نہیں اس کو ایسے ہی چلنے دیں۔”

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 2019 میں وسیم اکرم پلس کا لقب دیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے وسیم اکرم اور انضمام الحق کو چنا تھا دونوں نے ٹیم اور ملک کے نام کمایا تھا۔ جن کھلاڑیوں کو بھی چنا وہ اپنے وقت کے سپر اسٹار بن گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا اب عثمان بزدار کو بھی منتخب کرنے کا فیصلہ بھی ایسا ہی ثابت ہوگا۔

وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ہے کہ "یہ وسیم اکرم پلس کے لیے ہے۔”

عائشہ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "یہ وجہ ہے جو ٹرینڈ کررہا ہے۔”

متعلقہ تحاریر