پی ایف یو جے’ کی آفیشل ویب سائٹ متعارف’
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق گزشتہ برس میکسیکو کے بعد سب سے زیادہ صحافی پاکستان میں قتل کیے گئے

پاکستان میں صحافی برادری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے ازالے کے لیے پاکستان کی میڈیا ورکرز کی سب سے بڑی اور نمائندہ تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ کا باقاعدہ آغازکردیا ہے۔’
دنیامیں صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا شمار دوسرے نمبر پر کیا جاتاہے پاکستانی صحافیوں کو اندرونی اور بیرونی بے پناہ مسائل کا سامنا ہے ، حالیہ ہی عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹ یعنی آئی ایف جے نے پاکستان کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق گزشتہ برس میکسیکو کے بعد سب سے زیادہ صحافی پاکستان میں قتل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کا دھمکی آمیز خط صحافیوں کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان
Pakistan Federal Union of Journalists – the largest representative body of media workers across Pakistan, is formally launching its official website (https://t.co/sIAaSdomPv) on March 31, 2022, to highlight and redress the issues being faced by journalist community in Pakistan. pic.twitter.com/SdgxiZjKuI
— PFUJ Official (@OfficialPfuj) March 29, 2022
پاکستانی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل ان کی جان و مال کے تحطظ اور مسائل کے ازالے کے لئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے اپنی آفیشل ویب سائٹ کا باقاعدہ آغازکا فیصلہ کیا ہے ۔’
واضح رہے کہ سال 2021 میں بھی پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو صحافیوں کے لئے خطرناک قرار دیئے جاتے ہیں انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس جاری کردہ اعداد کے مطابق 2021 میں سب سے زیادہ 9 صحافی افغانستان میں قتل ہوئے، 8 صحافی میکسیکو، 4 بھارت اور 3 صحافیوں کو پاکستان میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ۔









