گزشتہ نو ماہ میں پاکستانی برآمدات میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ
پی بی ایس کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 2 فیصد کم ہوکر 2.77 بلین ڈالر رہ گئیں۔
وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی برآمدات جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک 25 فیصد اضافے سے 23 ارب 33 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔
وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران پاکستان برآمدات 18 ارب 68 کروڑ 18 لاکھ ڈالر تھیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی ٹی کمپنی کا کپیٹل مارکیٹ سے 475 ملین روپے اکٹھے کرنیکا اعلان
پی ٹی آئی حکومت کا ساڑھے تین سالہ دور حکومت اور معاشی چیلنجز
وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران برآمدات 25 فیصد اضافے سے 23.332 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 18.688 بلین ڈالر کے مقابلے میں 4.644 بلین ڈالر تھیں۔ اضافہ
دوسری جانب پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2022 میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 2 فیصد کم ہوکر 2.77 بلین ڈالر رہ گئیں، جو فروری 2022 میں 2.82 بلین ڈالر تھیں۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "”ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مارچ-2022 میں پاکستان کی برآمدات مارچ-2021 کے 2.365 بلین ڈالر کے مقابلے میں 17.3 فیصد بڑھ کر 2.773 بلین ڈالر ہو گئیں۔”
برآمدات کے ہدف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ "ہم اپنے سالانہ ہدف کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔ پی بی ایس کی طرف سے حتمی درآمدی اعداد و شمار موصول ہونے کے بعد حتمی اشتراک کیا جائے گا۔ ہم اپنے برآمد کنندگان کو عالمی منڈی کی ڈیمانڈ کے مطابق برآمدات کی رفتار کو برقرار رکھنے پر مبارکباد دینا چاہیں گے۔”
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ (سی اے ڈی) فروری میں 78.46 فیصد کم ہو کر 545 ملین ڈالر ہو گیا جو جنوری میں 2.531 بلین ڈالر تھا۔









