نادیہ خان کا احسن خان پر طنز ، احسن خان قہقہ لگانے پر مجبور ہوگئے

 پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے شکوہ کیا ہے کہ وہ  بھی برطانوی پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ان کو وہاں کام نہیں ملتا

 پاکستان کی معروف اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے اداکار احسن خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  بھی برطانوی پاکستانی اداکارہ ہیں لیکن ان کو وہاں کام نہیں ملتا ۔

صحافی راحیل راؤ کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین  کی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر ویڈیو جاری ہوئی  جس  اداکارہ رمضان المبارک کے حوالے سے کسی پروگرام کے سیٹ پرموجود ہیں اور ان کے ساتھ اداکارہ جویریہ سعود بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا

تعلیم  کامیابی کی کنجی  ہے اور ہمیشہ رہے گی، نادیہ حسین کا ناقدین کو جواب

ویوڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ حسین نے اداکار احسن خان کو مخاطب کیا جو ان کے عقب میں  موجود تھے ، انھوں نے کہا کہ میں بتاناچاہتی ہوں کہ آپ اکیلے ایشین  برطانوی اداکارنہیں ہیں  میں بھی برطانوی ایشین ادا کارہ ہوں لیکن  میں وہاں کام نہیں کرتی ہوں میں صرف یہاں (پاکستان ) میں کام کرتی ہوں ۔نادیہ حسین کے اس مزاحیہ  پیغام پر  احسن خان  نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ارے بند کروں اس کو یار  اور تینوں قہقہے لگانے لگے ۔

واضح رہے کہ  نادیہ حسین نے یہ ویڈیو  احسن خان کے  حالیہ دیئے گئے ایک ویڈیو کے ردعمل میں بنائی ہے جس میں احسن خان نے انکشاف کیا تھا کہ ’وہ ایک  برٹش ایشیائی اداکار ہیں، وہ زیادہ تر پاکستان میں کام کرتے ہیں اور وہ یہاں اور وہاں ( پاکستان اور برطانیہ ) دونوں جگہ رہتے ہیں۔‘ اس انٹرویو میں احسن خان کی جانب سے خالص برطانوی انگریزی لہجہ اپنائے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ احسن خان کے خود کو برطانوی نژاد پاکستانی اداکار کہنے پر بھی انٹرنیٹ صارفین نے اُنہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

متعلقہ تحاریر