ریحام خان نے عمران خان کو کس ولن سے تشبیہ دے دی؟

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو کو جارحانہ سیاست کرنے کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کو جارحانہ سیاست کرنے کا مشورہ دیدیا۔

ریحام خان نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان فلموں کے معروف ولن سے تشبیہ دے دی۔

یہ بھی پڑھیے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی  پریس کانفرنس کا پوسٹ مارٹم

عمران خان کو اب بھی اسٹیبلشمنٹ کی مدد حاصل ہے، مولانا فضل الرحمان

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ   شہباز شریف اور بلاول بھٹو غنڈوں سے نمٹنے کے لیے بہت شائستہ  ہیں۔نوری نت کیلیے آپ کو مولا جٹ چاہیے۔

واضح رہے کہ  نوری نت اور مولاجٹ پاکستانی معروف ترین پنجابی فلم مولاجٹ کے دو کردار تھے۔مولا جٹ کا مرکزی کردار  اداکار سلطان راہی نے اداکیا تھا جبکہ فلم کے ولن نوری نت کا کردار اداکار مصطفیٰ قریشی نے اداکیا تھا۔دونوں اداکاروں کی بے مثال اداکاری کو شائقین نے بے حد پسند کیا تھا۔فلم مولا جٹ 1980 کی دہائی  کی کامیاب ترین پاکستانی فلم تھی جس نے سینما گھروں اور باکس آفس پر اپنی ڈائمنڈ جوبلی منائی۔

متعلقہ تحاریر