پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کو بھی مچھلی بازار بنا دیا

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی نے اپنے منحرف ارکان کے پتلے کو علامتی پھانسی دے کر اسمبلی گیٹ پر لٹکا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین سندھ اسمبلی کا احتجاج، امریکہ کے یاروں کے پتلے کو علامتی پھانسی دیکر اسمبلی گیٹ پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر ارکان اسمبلی نے نعرے لگائے ، امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے۔

احتجاج کے موقع پر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ، پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ، صدر کراچی بلال غفار سمیت دیگر اراکین نے میڈیا سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

ریحام خان نے عمران خان کو کس ولن سے تشبیہ دے دی؟

پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا تھا سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی سندھ میں رہنے والوں کیلئے باعث شرم ہیں، سندھ اسمبلی کے دروازے پر 3 غداروں کو آج ہم نے پھانسی دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان ملک دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔ ملک بھر میں 3 چوہوں کا منہ کالا ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے ان تینوں کو بے نقاب کیا۔ پاکستانی قوم ان تینوں غداروں کیخلاف ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ان تینوں غداروں کیخلاف سوموٹو نوٹس لے۔ عوام سپریم کورٹ کے فیصلے اور انصاف کی منتظر ہے۔ ان شاء للہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں حکومت بنائے گی۔

اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ہم نے ان غداروں کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے۔ اسمبلی میں بیٹھے لوگوں نے اگر اس پر دستخط نہیں کیے اس کا مطلب وہ غدار وطن ہے۔

متعلقہ تحاریر