اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کےلیے انتخاب کا شیڈول جاری
اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے آرٹیکل 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔

اسد قیصر کے استعفے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی نشست پر نئے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈول جاری کردیا۔
اس حولے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ممبران قومی اسمبلی کو مراسلے بھی جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مسائل حل کرنیکی یقین دہانی
لیٹر گیٹ کی تحقیقات ، ساری نظریں سپریم کورٹ آف پاکستان پر مرکوز
مراسلے کے مطابق اسپیکر کا انتخاب ہفتہ 16 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کیا جائے گا۔
اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 15 اپریل کو دوپہر 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
جس کے لئے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی برانچ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کی کارروائی اور طریق کار کے قاعدہ 2007 کے آرٹیکل 9 کے تحت عمل میں لائی جائے گی۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ سابق اسپیکر اسد قیصر کے مستعفیٰ ہونے کی وجہ سے خالی ہوا تھا۔









