‘ناد علی کو میری زندگی میں لانے کا شکریہ’حدیقہ کیانی کا بلقیس ایدھی کو خراج تحسین

اللہ تعالیٰ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے ناد علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا

پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلقیس ایدھی کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا ، انھوں نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں۔

معروف اداکارہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطوں کی ویڈیو زاینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایدھی فاؤنڈیشن کی سربراہ اور معروف سماجی کارکن  بلقیس ایدھی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حدیقہ کیانی کا یادگار گیت ”وہ کون ہے؟“کلاسیکل انداز میں پیش

اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل "دوبارہ” کی کامیابی پر نہال

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

انھوں نے  بلقیس ایدھی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ بلقیس ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں۔ حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے کے لئے اٹھیں تھیں مجھے یقین ہے کہ اللہ کے حضور انہیں ضرورت مند لوگوں کے سائبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔

ادکارہ نے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے ناد علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا، اس عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا ، میں اس مہربانی پر دوسرے لوگوں کی طرح ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔ حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں اور میری دعا ہے کہ ان کی یہ میراث ہمیشہ جاری رہے۔

واضح رہے کہ 2005 کے تباہ کن زلزلے کے موقع پر حدیقہ کیانی ایدھی فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اپنی خدمات انجام دے رہی تھیں جب ان کے سامنے ایک ایسا بچہ آیا جس کے ماں باپ اور پورا خاندان اس زلزلے کے سبب جاں بحق ہو گئے تھے اور یہ بچہ بے یار و مددگار ایدھی سینٹر میں موجود تھا۔ اس وقت  حدیقہ کیانی نے  اس بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا جس کا نام ناد علی رکھا گیا تھا ۔

متعلقہ تحاریر