لوڈشیڈنگ کے خلاف ہنگامی اقدامات، ایل این جی کی خریداری کیلئے ٹینڈرجاری
ایل ایل نے 21 اپریل تک 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہی

موسم گرما میں لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے وفاقی حکومت نے ہنگامی اقدامات شروع کردیے، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے ایل این جی کے 6 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایل ایل نے 6 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کیے، جس کے مطابق مئی اور جون میں 3، 3 ایل این جی کارگوز خریدے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 21 اپریل تک 6 کارگوز کے لیے عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں، اسی روز بولیاں کھول دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
روس یوکرین جنگ، ایل این جی مہنگی ہونے کا خدشہ، پاکستان کیلیے مشکلات
آر ایل این جی کی قیمت میں کمی،سریے کے نرخ آسمان پر جاپہنچے
دستاویز کے مطابق ٹینڈر میں ایل این جی کارگوز کی سپلائی ماہ مئی کے لیے 12 سے 13 مئی،17 سے 18 مئی اور 27 سے 28 مئی کو مانگی گئی ہیں۔ دستاویز کے مطابق جون میں ایل این جی سپلائی، یکم سے 2 جون، 6 سے 7 جون اور 16 سے 17 جون کی مانگی گئی ہیں۔









