اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان کے صوبوں خوست اور کنڑ پر پاکستان کے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے

افغانستان کے نائب وزیراطلاعات اور ثقافت  کا کہنا ہے کہ "ہم کسی گروپ کو اپنی سرزمین خاص طور پر پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے”سرحدی علاقوں میں کچھ مسائل ہیں جنہیں بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

افغانستان کےنائب وزیراطلاعات و ثقافت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کچھ پیچیدہ مسائل ہیں جن کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیاجائے گا انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمارے افغان بھائی اور بہنیں اس مسئلے کو پوری طرح سمجھیں گے۔

انھوں نے پاکستا ن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ   "ہم کسی گروپ کو اپنی سرزمین (افغانستان ) خاص طور پر پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے”۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان، طالبان نے پوست کی کاشت پر پابندی لگا دی

واضح رہے کہ افغانستان کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کے صوبوں خوست اور کنڑ پر ہونے والے مبینہ فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے  دوسری جانب  پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی حکومت پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے، پاک افغان سرحدی علاقہ محفوظ بنائے۔ گزشتہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد پر سرحد پار سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے بارہا افغان حکومت سے سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی ہے، دہشت گرد افغان سر زمین کو پاکستان کے اندر کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر