صبا قمر اے آر وائی پر ‘فراڈ ‘کریں گی
میں مداحوں کے سامنے کچھ ایسا پیش کرنے کا شوق رکھتی ہوں جو انہوں نے پہلے نہ دیکھا ہو
پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے نئے پراجیکٹ ’فراڈ‘ کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سُناتے ہوئے کہا ہے کہ میں مداحوں کے لیے وہ سب پیش کروں گی جس میں وہ مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔’فراڈ‘ میں میرا کردار بالکل مختلف ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی جانب سے پروڈیوس اور زنجیبل عاصم شاہ کی تحریر کردہ ڈرامہ ‘فراڈ ‘ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ میں مداحوں کے سامنے کچھ ایسا پیش کرنے کا شوق رکھتی ہوں جو انہوں نے پہلے نہ دیکھا ہو اور فراڈ بالکل ویسا ہی ہے۔ پوسٹ میں مزید کہا کہ میں ڈرامے میں اپنے کردار سے محبت میں مبتلا ہوں۔’فراڈ‘ میں میرا کردار بالکل مختلف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
صباقمر کی فلم کملی کا پوسٹر جاری، ٹیزرجلد ریلیز ہوگا
خواجہ سراؤں کے لئے تحفظ مرکز کا قیام، صباقمر کا اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین
Next up: Fraud 🤞🧿
I believe I’m obsessed with giving the audience something they don’t see coming and fraud is exactly like that Insha Allah- already in love with my character 🙌😍🧿@Jerjees @mikaalzulfiqar @Ahsankhanuk @arydigitalasia pic.twitter.com/lUpS7Xx8or
— Saba Qamar (@s_qamarzaman) December 13, 2021
ڈرامہ سیریل فراڈ میں اداکارہ صباقمر کے ساتھ احسن خان ، اور میکال ذوالفقار بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اس حوالے سے میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامےمیں میرا کردار بھی بہت منفرد ہے صرف وقت بتائے گا کہ وہ دوسروں کو دھوکا دے گا یا لوگ اسے دھوکا دیں گے یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس ڈرامے میں کون سا کردار ’فراڈ‘ کرتا ہے۔
واضح رہے کہ صبا قمر اور احسن خان گہرے دوست شمار کئے جاتے ہیں اور اس ڈرامے میں طویل عرصے بعد اسکرین پر ساتھ نظر آئیں گے آخری مرتبہ زی فائیو کی فم ’مومل رانو‘ میں کام کیا تھا۔ اس سے قبل 2011 میں ڈراما سیریل ’پانی جیسا پیار‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔