وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے زیرتکمیل منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت کردی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے وفاقی حکومت کے زیرانتظام بروقت تکمیل نہ ہونے والے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات صادر کردیئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت  سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) منصوبوں  کا جائزہ اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل کے وزیر خزانہ بنتے ہی ڈالر اوپر اسٹاک مارکیٹ نیچے

عہدہ سنبھالتے ہی ڈاکٹر مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کی دہلیز پر

سیکرٹری پلاننگ نے ملک میں جاری پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان اور وزارت کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بروقت تکمیل نہ ہونے والے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے وزارت کے افسران کو سست روی کے شکار اور ادھورے  منصوبوں کی تفصیلات اکٹھی کرنے کی ہدایات کی۔

ان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ اجلاس بلایا جائےگا۔

متعلقہ تحاریر