میراڈونا کی ہینڈ آف گاڈ جرسی ایک ارب 73 کروڑ روپے میں فروخت

ارجنٹینا کے فٹبالر نے 2002 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں متنازع گول کیا، میچ کے دوران ان کی پہنی ہوئی جرسی 9.3 ارب ڈالر میں نیلام۔

ارجنٹینا کے فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی ہینڈ آف گاڈ جرسی 9.3 ملین ڈالر یعنی ایک ارب 73 کروڑ 45 لاکھ 76 ہزار روپے میں فروخت ہوگئی۔ یہ جرسی میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہن رکھی تھی۔

1986 کے ورلڈکپ کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹینا اور انگلینڈ کا مقابلہ ہوا تھا۔

یہ میچ ‘ہینڈ آف گاڈ’ نامی متنازع گول کے لیے جانا جاتا ہے، میچ میں میراڈونا نے ہیڈر کے ذریعے گول کرنا چاہا لیکن فٹبال مبینہ طور پر ان کے ہاتھ سے ٹکرا کر گول پوسٹ میں گئی۔

میچ ریفری یہ منظر دیکھ نہیں سکا اور اس نے گول تسلیم کرلیا۔ اس کے بعد سے اس تاریخی گول کو ہینڈ آف گاڈ کہا جاتا ہے۔

اس میچ کے دوران میراڈونا نے جو جرسی پہنی ہوئی تھی اس کی نیلامی بدھ کو ہوئی ہے۔

یہ جرسی کھیلوں کی اشیا میں نیلام ہونے والی سب سے زیادہ معاوضے کی چیز بن گئی ہے۔

نیلامی کرنے والے نے بدھ کو بتایا کہ میراڈونا کی جرسی 9.3 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہے لیکن خریدار کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

میراڈونا نے کہا تھا کہ یہ گول میرے سر اور خدا کے ہاتھ کی وجہ سے ہوا، اس بیان کے بعد ان کے گول کو ہینڈ آف گاڈ کہا جانے لگا۔

اسی میچ میں میراڈونا کے دوسرے گول کو فیفا نے سنہ 2002 کا بہترین گول قرار دیا تھا۔

انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان یہ تاریخی میچ 22 جون 1986 کو میکسیکو سٹی میں کھیلا گیا تھا۔

میچ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ تھی کیونکہ 4 سال پہلے ہی برطانیہ اور ارجنٹینا کے درمیان فاک لینڈ کے جزائر پر تنازع ہوا تھا۔

متعلقہ تحاریر