سکھر شہری اتحاد کے زیراہتمام افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ کا فتنہ ہے اور ہم اس فتنے کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہر محاز پر ساتھ کھڑی ہے۔

سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام شہریوں کی کثیر تعداد نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی۔

ریلی کی قیادت شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد سمیت سماجی رہنما فضل الرحمن بھٹو ، غلام اکبر لغاری، حبیب اللہ انصاری ،قدرت اللہ بروہی، حفیظ الرحمن ببھٹو، اصغر لغاری و دیگر کرر ہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کمشنر کراچی کی ہدایت پر شہر بھر میں درجنوں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم

اس موقع پر مذکورہ رہنماﺅں نے افواج پاکستان کے خلاف سیاسی جماعت کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

مذکورہ رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر کے فو ج کو بدنام کر نی کی ناکام کوشش کر رہے ہیں افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی اداروں نے وطن عزیز کی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے بے شمار قیمتی جانیں پیش کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر افواج پاکستان نہ ہوتی تو ہم لوگوں کو بیرونی طاقتیں کب کا غلام بنا لیتی ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اقتدار کھو کر عمران نیاز ی اپنا ہوش کھو بیٹھا ہے اور پاک فوج کو سیاست میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کر رہا ہے جو سراسر غلط ہے۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا عمران خان ملک کی سیاسی تاریخ کا فتنہ ہے اور ہم اس فتنے کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ ہر محاز پر ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ تحاریر