سکھر:مقامی آرتھو سرجن نے پیدائشی ٹیڑے پاؤں کا بغیر آپریشن علاج کرکے تاریخ رقم کردی
ڈاکٹر ساجد احمد مہر کا کہنا ہے پیدائشی بچوں کی ہڈیاں موم کیطرح ہوتی ہیں اس لیے جتنا جلد ممکن ہو علاج کرالیا جائے۔
سکھر: لاہور کے ڈاکٹروں کے کارنامے کے بعد سکھر کے مقامی ڈاکٹر نے بھی پیدائشی ٹیڑے پاؤں کا بغیر آپریشن علاج ڈھونڈ نکالا۔ آرتھو سرجن ڈاکٹر ساجد احمد مہر کا کہنا ہے اب ملک کا کوئی بچہ معذور نہیں رہے گا۔
سکھر کہ مشہور ارتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سجاد احمد مہر نے کہا ہے کہ اب پیدائشی ٹیڑے ہونے والے پاؤں کے بچوں کا علاج ممکن ہوچکا ہے۔ جس کی بدولت اب ملک میں کوئی بچہ معذور نہیں رہیگا۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
ایک کے بعد ایک صحافی کے خلاف مقدمات درج: ن لیگ اور بااختیار ادارے آمنے سامنے
ہڈیوں کے مشہور ڈاکٹر سجاد نے مزید بتایا کہ پیدائشی بچوں کی ہڈیاں نازک اور موم کی طرح ہوتی ہیں جیسے جس سانچے میں چاہیے ہم ڈھال سکتے ہیں شرط یہ ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو اس بچے کا علاج کرالیا جائے۔
ان کا کہنا ہے علاج جلد سے جلد شروع کردیں تو سو فیصد بہترین رزلٹ ملیں گے اور بچہ مہنگے علاج اور آپریشن سے بچ جائیگا۔
واضح رہے کہ لاہور میں پاکستانی ڈاکٹروں کا بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بصیر پور اوکاڑہ کے رہائشی 5 سالہ بچے کے دونوں ہاتھ کلائی تک چارے کی مشین میں آکر کٹ گئے اور الگ ہوگئے تھے.جس کی کامیاب سرجی سرجن ڈاکٹر اسلم راؤ نے کی تھی۔