سکھر:پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج، مقامی رہنما سمیت متعدد کارکنان گرفتار

پولیس کے ساتھ جھڑوں کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

سکھر میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے احتجاج کی کوشش، پولیس کے ساتھ جھڑپ ، شیلنگ ، لاٹھی چارج ، صوبائی رہنما طاہر شاہ سمیت متعدد رہنما و کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھرمیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے صوبائی رہنما طایر حسین شاہ ، دوا خان ،عزیز ابڑو ظہیر بابر و دیگر کی قیادت میں ملٹری روڈ سکھر پر انصاف ہاوس سے باہر نکل کر احتجاج کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے ان کو روک لیا۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر: وفاقی سیکریٹری کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف واپڈا ملازمین کا احتجاج

جس پر اہلکاروں اور کارکنوں میں دھکم پیل ہوئی ، احتجاج کرنے والے کچھ کارکنان جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں ڈنڈنے اٹھا رکھے تھے سٹی پوائنٹ بائی پاس پر پہنچ کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری احتجاج کے مقام پر پہنچ گئی ، پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج کیا۔

پولیس کے ساتھ جھڑوں کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہو گئے جبکہ مظاہرین کے پتھراؤ سے کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی صوبائی رہنما طاہر حسین چاہ ،دوا خان ،عزیز ابڑواور ظہیر بابر سمیت متعدد رہنماوں و کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ تحاریر