ساس کا داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ
ساس کی جانب سے اس خطرناک تحفے نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
شادی کے موقع پرعموماً تحائف میں قیمتی چیزیں دی جاتی ہیں۔ لیکن ایک شادی میں ساس نے اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساس اپنے داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دے رہی ہے۔ ساس کی جانب سے اس خطرناک تحفے نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
ایسی ساسیں ہونی چاہیے۔۔۔۔ ہمارے جذبات پر بھی غور کیا جاۓ۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/huSMjH9UGH
— Syed Ikhteyaar (@HussainIkhteyar) November 25, 2020
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ صارفین ویڈیو پر طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
This girl in white corolla BKF-001 slapped the guard performing duty at the parking entrance of a mall in #Karachi. Reportedly the guard didn’t open the barrier and told her that mall is closed due to revised timings. pic.twitter.com/KOemnyQnFm
— Usama Qureshi (@UsamaQureshy) November 26, 2020
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی سکیورٹی گارڈ کو تھپڑ مار رہی ہے۔ ایسے واقعات معاشرے میں بڑھتے ہوئے تشدد پسندانہ رویے کی عکاسی کرتے ہیں۔ اس سے قبل اس نوعیت کی حرکات میں عموماً لڑکے ملوث ہوتے تھے۔ لیکن اب لڑکیاں بھی اسی رنگ میں رنگ چکی ہیں۔
لڑکی کا گارڈ کو تھپڑ مارنا اور خاتون کا داماد کو کلاشنکوف کا تحفہ دینا دونوں ہی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔